Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

89 ہزار سے زائد حج کوٹہ، درخواستیں صرف 21 ہزار موصول ہوئیں

Published

on

Saudi Arabia bans Hajj travel for the sick

سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں توقع سے کم موصول ہوئی ہیں،کوٹے کی ایک چوتھائی درخواستیں بھی جمع نہ ہو سکیں، چار دن کی مدت باقی رہ گئی۔

ذرائع وزارت حج کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت مجموعی کوٹہ 89 ہزار 605ہے، سرکاری ریگولر اسکیم کے تحت تقریباً 65 ہزار اور اسپانسر شپ اسکیم کے تحت 25 ہزار کوٹہ رکھا گیا ہے۔  12 روز میں صرف 21 ہزار درخواستیں جمع ہوسکیں، سرکاری ریگولر حج اسکیم کے تحت اب تک  ساڑھے 19 ہزار درخواستیں وصول ہوئیں۔سرکاری اسپانسر شپ اسکیم کے تحت ڈالرز میں تقریباً ڈیڑھ ہزار درخواستیں جمع کروائی گئی ہیں۔

وزارت مذہبی امور حکام نے درخواست وصولی کی مدت میں اضافہ پر غور شروع کردیا۔

وزارت حج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواستوں کی وصولی کی مدت ایک ہفتے سے دس روز تک بڑھائی جاسکتی ہے۔

حج ایک لاکھ سستا ہونے کے باوجود فی کس  قربانی کے اخراجات سمیت تقریباً 11 لاکھ روپے ادا کر نے ہوں گے۔وزارتِ مذہبی امور کو گزشتہ حج پر 20ہزار حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کرنا پڑا تھا۔

حکومت نے حج درخواستوں کی وصولی کا 27نومبر سے 12 دسمبر اعلان کررکھا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین