Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کے غیر شرعی ہونے پر درخواست قابل سماعت قرار

Published

on

Lawyers failed to appear in the 190 million pound case, hearing adjourned to August 23

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

سینئر سول جج قدرت اللہ کی عدالت نے فیصلہ سنایا،عدالت نے دفعہ496 بی میں بھی نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں،ای اٹینڈنس کرائی جائے،بشریٰ بی بی ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوں،عدالت نے مزید سماعت14 دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

اس سے پہلے عمران خان اوربشریٰ بی بی کےنکاح کیخلاف درخواست پر سول جج قدرت اللہ نے سماعت کی،درخواست گزار خاور مانیکا اپنے وکیل رضوان عباسی کے ساتھ عدالت پیش ہوئے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 2 گواہان کی جانب سے آنکھوں دیکھا حال عدالت کے سامنے بتایا گیا۔

جج قدرت اللہ نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کہانیاں نہیں، قانون دیکھ کر بتائیں۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اس کیس میں سیکشن 203 سی لاگو ہوتی ہے۔

جج قدرت اللہ نے کہا کہ قانون کے مطابق شکایت کنندہ کے ساتھ 2 گواہوں کا ہونا لازمی ہے،قانون کے ساتھ، میرے نزدیک بھی 2 گواہان کی شرط پوری کرنا لازمی ہے، اگر آپ کو دلائل کیلئے  وقت چاہیے تو وقت دیتا ہوں،اس معاملے میں قانون واضح ہے، کسی ججمنٹ کی ضرورت نہیں، عدالتی فیصلوں کی ضرورت تب پڑتی ہیں جب کوئی قانون واضح نہ ہو۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میں نے سپریم کورٹ جانا ہے، آپ میرے دلائل سن لیں، گھر میں خاتون ملازمہ بھی تھی ٹرائل میں اس کا نام بھی آ سکتا ہے۔

عدالت نے فیصلے کے لیے وقفہ لیا اور پھر فیصلہ سنا دیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین