پاکستان
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کے غیر شرعی ہونے پر درخواست قابل سماعت قرار
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔
سینئر سول جج قدرت اللہ کی عدالت نے فیصلہ سنایا،عدالت نے دفعہ496 بی میں بھی نوٹس جاری کردیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں،ای اٹینڈنس کرائی جائے،بشریٰ بی بی ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوں،عدالت نے مزید سماعت14 دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔
اس سے پہلے عمران خان اوربشریٰ بی بی کےنکاح کیخلاف درخواست پر سول جج قدرت اللہ نے سماعت کی،درخواست گزار خاور مانیکا اپنے وکیل رضوان عباسی کے ساتھ عدالت پیش ہوئے۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 2 گواہان کی جانب سے آنکھوں دیکھا حال عدالت کے سامنے بتایا گیا۔
جج قدرت اللہ نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کہانیاں نہیں، قانون دیکھ کر بتائیں۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اس کیس میں سیکشن 203 سی لاگو ہوتی ہے۔
جج قدرت اللہ نے کہا کہ قانون کے مطابق شکایت کنندہ کے ساتھ 2 گواہوں کا ہونا لازمی ہے،قانون کے ساتھ، میرے نزدیک بھی 2 گواہان کی شرط پوری کرنا لازمی ہے، اگر آپ کو دلائل کیلئے وقت چاہیے تو وقت دیتا ہوں،اس معاملے میں قانون واضح ہے، کسی ججمنٹ کی ضرورت نہیں، عدالتی فیصلوں کی ضرورت تب پڑتی ہیں جب کوئی قانون واضح نہ ہو۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میں نے سپریم کورٹ جانا ہے، آپ میرے دلائل سن لیں، گھر میں خاتون ملازمہ بھی تھی ٹرائل میں اس کا نام بھی آ سکتا ہے۔
عدالت نے فیصلے کے لیے وقفہ لیا اور پھر فیصلہ سنا دیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی