Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

جے یو آئی اور مسلم لیگ ن کے وفود کی ملاقات، پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اصولی اتفاق

Published

on

عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے جے یو آئی اور مسلم لیگ ن کی مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات میں حتمی فہرستوں کے بعد دوباہ رابطے پر اتفاق ہواہے۔

جمعیت علما اسلام پنجاب کے سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احرار نے بتایا کہ جمعیت علماء اسلام اور مسلم لیگ ن کی کمیٹیوں کی ملاقات ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوئی۔ آئندہ انتخابات کے لیے پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اصولی اتفاق ہوا ہے۔

حافظ نصیر ابرار نے کہا کہ انتخابی امیدواروں کی حتمی فہرستیں تیار کرنے کے بعد دوبارہ ملاقات پر اتفاق ہوا، خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی انتخابی اور سیاسی حوالے سے مل کر چلیں گے۔

جے یو آئی وفد میں حافظ نصیر احرار، زکریا شاہ، راؤ عبدالقیوم اور خواجہ مدثر محمود شامل تھے۔

مسلم لیگ ن کے وفد میں چودھری احسن اقبال اور رانا ثناءاللہ شامل تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین