Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

سندھ فوڈ اتھارٹی نے پنوں عاقل میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں سے بننے والا تیل تلف کردیا

Published

on

سندھ فوڈ اتھارٹی سکھر کا پنوں عاقل میں آپریشن مردہ جانوروں کی ہڈیوں سے بنایا جانے والا تیل اور گھی تلف کردیا۔

سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے  مردہ جانوروں کی ہڈیوں سے گھی اور تیل بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا۔

آپریشن ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین کی ہدایت پر کیا گیا،سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈرمز میں موجود مضر صحت گھی اور تیل ضائع کردیا۔

ڈائریکٹر جنرل آغا فخر حسین کے مطابق مردہ جانوروں کی ہڈیوں سے گھی اور تیل بنانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے،سندھ فوڈ اتھارٹی کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کررہی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین