معاشرہ
سندھ فوڈ اتھارٹی نے پنوں عاقل میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں سے بننے والا تیل تلف کردیا
سندھ فوڈ اتھارٹی سکھر کا پنوں عاقل میں آپریشن مردہ جانوروں کی ہڈیوں سے بنایا جانے والا تیل اور گھی تلف کردیا۔
سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مردہ جانوروں کی ہڈیوں سے گھی اور تیل بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا۔
آپریشن ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین کی ہدایت پر کیا گیا،سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈرمز میں موجود مضر صحت گھی اور تیل ضائع کردیا۔
ڈائریکٹر جنرل آغا فخر حسین کے مطابق مردہ جانوروں کی ہڈیوں سے گھی اور تیل بنانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے،سندھ فوڈ اتھارٹی کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کررہی ہے۔