Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

مریم نواز اور علیم خان کا ایک ہی انتخابی حلقہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اختلافات کی وجہ بن گیا

Published

on

مسلم لیگ نون اور استحکام پاکستان پارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اختلاف سامنے آگیا، صدر آئی پی پی علیم خان اور چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز لاہور کے حلقہ 119 سے انتخاب میں حصہ لینے کے خواہاں ہیں، نون لیگ لاہور سے کسی بھی قومی اسمبلی کی نشست پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں چاہتی۔

ن لیگ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے آئی پی پی کی لسٹ پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اختلاف کیا ہے، اتنی زیادہ سیٹوں پر آئی پی پی کو ایڈجسٹ کیا گیا تو ہمارے لوگ کہاں جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے لاہور سے آئی پی پی کو کسی بھی سیٹ پر ایڈجسٹ کرنے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور علیم خان دونوں قومی اسمبلی کے حلقہ 119 سے امیدوار ہیں، علیم خان چاہتے ہیں کہ وہ سیٹ ایڈجسمنٹ کے تحت 119 سے انتخاب میں حصہ لیں، نون لیگ مریم نواز کو حلقہ 119 سے انتخاب لڑوانا چاہتی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ن لیگ لاہور کے کسی قومی اسمبلی کے حلقے سے سیٹ ایڈجسمنٹ کی پوزیشن میں نہیں، علیم خان کو صوبائی حلقہ سے سیٹ ایڈجسمنٹ کی جاسکتی ہے، لودھراں سے جہانگیر ترین کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ ہوسکتی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین