کھیل
اے بی ڈی ویلیئرز نے مچل سٹارک اور کمنز کی مہنگی بولی پر سوال اٹھا دیا
![](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2023/12/ab-de-villiers-questioned-mitchell-starc-and-cummins-expensive-bids-2.jpg)
جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے انڈین پریمیئر لیگ میں آسٹریلوی بولرز مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز کو سب سے مہنگے داموں خریدے جانے پر سوال اُٹھا دیا۔
سابق جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ کیا دونوں کھلاڑی اس معیار کے ہیں؟ کہ اُن کو اتنی قیمت میں خریدا جائے۔
سوشل میڈیا پر انٹرویو کے دوران اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز دونوں زبردست کھلاڑی ہیں لیکن کیا وہ اس قیمت پر خریدے جانے والے پلیئرز ہیں؟
ان کے خیال میں اس سال کی نیلامی میں ساری بات فاسٹ بولرز کی ضرورت کی رہی، جب ضرورت بڑھے گی تو قیمت بھی بڑھے گی لیکن یہ دیکھنا ہوگا کہ یہ دونوں فاسٹ بولرز اس قیمت کے ہیں؟
انڈین پریمیئر لیگ کی بولی میں فاسٹ بولر مچل اسٹارک کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سب سے مہنگے داموں 24 کروڑ 75 لاکھ میں خریدا اور پیٹ کمنز کو سن رائزرز حیدرآباد نے 20 کروڑ 50 لاکھ میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔
انٹرویو میں ڈی ویلیئرز سے سوال ہوا، کیا آئی پی ایل فرنچائز ممبئی انڈینز نے دیگر ٹیموں سے زیادہ بہتر انتخاب کیا ہے تو سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وہ اس سے اتفاق نہیں کرتے۔
کولکتہ نائٹ رائیڈرز، ممبئی انڈینز، چنئی سُپر کنگز اور دیگر ٹیموں نے آئی پی ایل میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے، ان ٹیموں نے نیلامی میں بھی اچھا کیا ہے اور کوئی جذباتی پن نہیں اپنایا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور