Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پی ٹی آئی کے انتخابی نشان پر پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ، الیکشن کمیشن نے نظرثانی درخواست دائر کردی

Published

on

الیکشن کمیشن نے  پی ٹی آئی کو بلے کا نشان واپس دینے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کردی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اورانتخابی نشان سےمتعلق فیصلے پرنظرثانی کی جائے۔

یاد رہے کہ پشاورہائیکورٹ نےپی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات اورانتخابی نشان سےمتعلق الیکشن کمیشن کافیصلہ معطل کیاتھا، عدالت نےالیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ ویب پرجاری کرنے اور پی ٹی آئی کے انتخابی نشان بلے کو بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالتِ عالیہ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکمِ امتناع جاری کیا اور اپنے حکم میں کہا تھا کہ کیس کا فیصلہ ہونے تک الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل ہوگا، چھٹیوں کے ختم ہونے کے بعد پہلے ڈبل بینچ میں کیس سنا جائے۔

بعدازاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو الیکشن کمیشن کے اختیارات پر حملہ قرار دیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین