ٹاپ سٹوریز
تم سب کی شکلیں پہچانتا ہوں، نام جانتا ہوں، اقتدار میں آکر آرٹیکل 6 لگاؤں گا، عمران خان کی الیکشن کمیشن کو دھمکیاں
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان فرد جرم عائد کیے جانے کے دوران شدید غصے میں آگئے تھے۔
توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیس میں عمران خان کے خلاف اڈیالہ جیل میں فرد جرم عائد کرنے کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان فرد جرم عائد کیے جانے کے دوران شدید غصے میں آگئے اور دوران سماعت الیکشن کمیشن کے تینوں ارکان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
عمران خان نے ممبران الیکشن کمیشن کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میں تم سب کی شکلیں پہچانتا ہوں اور نام بھی معلوم ہیں، اقتدار میں آکر تم پر آرٹیکل 6 لگاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ تم جس کے کہنے پر سب کچھ کر رہے ہو وہ تمہیں بچا بھی نہیں سکے گا۔
ذرائع کے مطابق ممبران الیکشن کمیشن بانی پی ٹی آئی کی دھمکی پر حیران رہ گئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں الیکشن کمیشن نے توہینِ الیکشن کمیشن کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔
کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بینچ نے اڈیالہ جیل میں کی تھی، الیکشن کمیشن کی جانب سے فردِ جرم کمرہ عدالت میں پڑھ کر سنائی گئی تھی۔
اس موقع پر بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے، ملزمان نے چارج شیٹ میں لگے الزامات سے انکار کیا۔
الیکشن کمیشن نے توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور