ٹاپ سٹوریز
پاکستان کو گورننس بہتر بنانے، انسداد بدعنوانی کے ادارے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف
اانٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان کو گورننس بہتر کرنے اور کرپشن کے خلاف کام کرنے والے اداروں کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
عالمی مالیاتی ادارے کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ معاشی ترقی کیلئے پاکستان غریب طبقے کے تحفظ کو یقینی بنائے۔رواں مالی سال کے آخر تک مہنگائی چوبیس فیصد سے کم ہوکر اٹھارہ فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔صوبائی اخراجات، محصولات بڑھانے اور غیر اہم اخراجات کوقابو میں رکھنے کی کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔
آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کو حکومتی ملکیتی اداروں میں اصلاحات لانے کیلئے کام جاری رکھنے کی ضرورت ہے،بجلی و گیس کی قیمتوں کو بروقت بڑھانے کی پالیسی بھی جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔
عالمی مالیاتی ادارے نے کہا کہ پاکستان کو کرنسی ریٹ مارکیٹ میں طلب و رسد کی بنیاد پر چھوڑ دینا چاہیے،معاشی ترقی کیلئے پاکستان کو غریب طبقے کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ دینے اور کاروباری ماحول بہتر بنانے کی ضرورت ہے،پاکستان میں معاشی استحکام میں بہتری سے اقتصادی ترقی دو فیصد رہنے کا امکان ہے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری اور بیرونی ادائیگیوں کے دباو میں کمی آئی ہے،رواں مالی سال کے آخر تک مہنگائی چوبیس فیصد سے کم ہوکر اٹھارہ فیصد تک رہنے کا امکان ہے،حکومت نے امدنی میں اضافہ اور اخراجات میں کمی کرنے کیلئے موثراقدمات اٹھائے۔
آئی ایم ایف نے تجویز کیا کہ صوبائی اخراجات، محصولات بڑھانے اور نان پرائیریٹی اخراجات کوقابو میں رکھنے کی کوششیں جاری رہنی چاہئیں،نان فائلرز اور کم ٹیکس دینے والے شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے بھی کوششیں برقرار رہنی چاہئیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور