ٹاپ سٹوریز
عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت انتخابات کے بعد تک ملتوی کرنے کی استدعا مسترد
توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت انتخابات کےبعد رکھنے کی استدعا مسترد کر دی گئی، وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، لیول پلیئنگ فلیڈ نہیں مل رہی ،دنیا کیا دیکھے گی ہم تماشہ بنارہے ہیں ۔ ممبر کمیشن نے کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ کمیشن کو گالیاں دیں ،اس توہین کو دو سال ہوگئے ہیں ، بلا ہم نے نہیں چھینا، سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا، ہم آئین اور قانون کے مطابق الیکشن کروائیں گے۔
عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر سندھ کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے الیکشن کمیشن میں کی۔
وکیل شعیب شاہین نے کمیشن میں سماعت کا علم نہ ہونے کا موقف اپناتے ہوئے کہا کہ اپ کا ہر دفعہ نوٹس آتا ہے اس بار نہیں بتایا۔
ممبر کمیشن نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر بتا دیا تھا کہ سماعت اب کمیشن میں ہوگی۔
وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ یہ زیادتی ہے، ہمیں لیول پلئینگ فیلڈ بھی نہیں مل رہی، ہمارے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔
اس پر ممبر کمیشن نے کہا کہ آپ ہمیں گالیاں نکالیں تو ہم آگے سے کچھ نہ کریں؟
وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے خلاف پی ڈی ایم جماعتیں کیا کچھ نہیں بولیں، انہیں تو کسی نے نہیں بلایا، رحیم یار خان میں ہمارے 150 لوگوں کے خلاف پرچے کاٹ دیئے گئے۔
اس پر ممبر کمیشن نے کہا کہ تو آپ کیوں انتخابی عملہ پر حملے کرتے ہیں ، جس طرح جیل کے ملزم نے برتاؤ کیا ہم نے وہ بھی برداشت کیا۔ ہم نے کہا تھا کہ کمیشن کو گالیاں دیں ،اس توہین کو دو سال ہوگئے۔
وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ عوام آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، استدعا ہے کہ سماعت 15 فروری کے بعد رکھ لی جائے، الیکشن ہو جانے دیں، اس کیس میں کوئی ایمرجنسی نہیں ہے۔
الیکشن کمیشن نے سماعت 24 جنوری تک ملتوی کرنے کا عندیہ دیا تو وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ہمارا تو انتخابی نشان بھی چھین لیا گیا، ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام، ہمیں قتل کیا جاتا ہے اور آہ بھی نہیں کرنے دیتے۔ ہمارے اندر لاوا پک کر رہا ہے اظہار بھی نہ کریں تو کیا کریں۔
جس پر ممبرکمیشن نے کہا ک ہم نے نہیں چھینا عدالت کا فیصلہ آیا ہے، آپ بندوق سے آہ کرتے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی