Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت انتخابات کے بعد تک ملتوی کرنے کی استدعا مسترد

Published

on

We did not say that Tehreek-e-Insaaf is not a registered political party: Member Election Commission

توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت انتخابات کےبعد رکھنے کی  استدعا مسترد کر دی گئی، وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ  ہمارے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، لیول پلیئنگ فلیڈ نہیں مل رہی ،دنیا کیا دیکھے گی ہم تماشہ بنارہے ہیں ۔ ممبر کمیشن نے کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ کمیشن کو گالیاں دیں ،اس توہین کو دو سال ہوگئے ہیں ، بلا ہم نے نہیں چھینا، سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا، ہم آئین اور قانون کے مطابق الیکشن کروائیں گے۔

عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن   کیس کی سماعت ممبر سندھ کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے الیکشن کمیشن میں کی۔

وکیل شعیب شاہین نے کمیشن میں سماعت کا  علم نہ ہونے کا موقف اپناتے ہوئے کہا کہ اپ کا ہر دفعہ نوٹس آتا ہے اس بار نہیں بتایا۔

ممبر کمیشن نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر بتا دیا تھا کہ سماعت اب کمیشن میں ہوگی۔

وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ یہ زیادتی ہے، ہمیں لیول پلئینگ فیلڈ بھی نہیں مل رہی، ہمارے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔

اس پر ممبر کمیشن نے کہا کہ آپ ہمیں گالیاں نکالیں تو ہم آگے سے کچھ نہ کریں؟

وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے خلاف پی ڈی ایم جماعتیں کیا کچھ نہیں بولیں، انہیں تو کسی نے نہیں بلایا،  رحیم یار خان میں ہمارے 150 لوگوں کے خلاف پرچے کاٹ دیئے گئے۔

اس پر ممبر کمیشن نے کہا کہ تو آپ کیوں انتخابی عملہ پر  حملے کرتے ہیں ، جس طرح جیل کے ملزم نے برتاؤ کیا ہم نے وہ بھی برداشت کیا۔ ہم نے کہا تھا کہ کمیشن کو گالیاں دیں ،اس توہین کو دو سال ہوگئے۔

وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ عوام آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، استدعا ہے کہ سماعت 15 فروری کے بعد رکھ لی جائے، الیکشن ہو جانے دیں، اس کیس میں کوئی ایمرجنسی نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن نے سماعت 24 جنوری تک ملتوی کرنے کا عندیہ دیا تو وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ہمارا تو انتخابی نشان بھی چھین لیا گیا، ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام، ہمیں قتل کیا جاتا ہے اور آہ بھی نہیں کرنے دیتے۔ ہمارے اندر  لاوا پک کر رہا ہے اظہار بھی نہ کریں تو کیا کریں۔

جس پر ممبرکمیشن نے کہا ک ہم نے نہیں چھینا عدالت کا فیصلہ آیا ہے،  آپ بندوق سے آہ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین