Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

عمران خان اور بشریٰ بی بی پر زنا کے چارجز ڈراپ، عدت میں نکاح کا کیس چلے گا، عدالتی آرڈر

Published

on

Lawyers failed to appear in the 190 million pound case, hearing adjourned to August 23

غیر شرعی نکاح کیس میں سینئر سول جج قدرت اللہ نے تحریری حکمنامہ جاری کیا ہے۔

عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف ناجائز تعلقات کے الزامات کا کیس ختم کردیا گیا۔ سینئر سول جج قدرت اللہ نے سیکشن 496 بی کے الزامات کا کیس ڈراپ کر دیا ۔

عدالتی آرڈر کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف صرف عدت میں نکاح کی حد تک فرد جرم عائد ہوا ہے۔18 جنوری کو عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کو طلب کر رکھا ہے۔پاکپتن سے خاور مانیکا کے ملازم لطیف گواہی دی تھی ۔

عدالت کا حکم  نامے میں کہنا  ہے کہ قانونی طور پر 496 بی میں دو گواہوں کی ضرورت ہوتی ہے یہاں ایک ہے ، عدالت 496 بی کی حد چارج ڈراپ کر رہی ہے ۔

آرڈر کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر صرف 496 کا چارج عائد کیا جاتا ہے ، گواہ لطیف نے 6 سال قبل کے واقعات کے الزامات بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر لگائے تھے۔

 سینئر سول جج  قدرت اللہ نے آج احکامات جاری کیا ۔عدت میں نکاح کے کیس کی مزید سماعت 18 جنوری کو ہو گی

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین