پاکستان
نواز شریف کا مخالف ذاتیات پر اتر آیا تھا، کیا جلسوں میں کھڑے ہو کر بیٹیوں پر آوازے کسنا ہمارا کلچر ہے؟ مریم نواز
چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے عمران خان کا نام لیے بغیر ان پر کڑی تنقید کی اور کہا ہے کہ نوازشریف کا بدترین مخالف ذاتیات پر اتر آیا تھا،کیا یہ ہمارا کلچر ہے جلسوں میں کھڑے ہوکر بیٹیوں کو آوازے کسیں،آج وہ جو بھی بھگت رہے ہیں انہیں بددعا نہیں دینا چاہتی،انسان کے اعمال اسے قبر تک چھوڑ کر آتے ہیں۔
مریم نواز نے مانسہرہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے نوازشریف ہزارہ اور مانسہرہ سے محبت کرتے ہیں،نوازشریف نے 10 سال بعد بھی الیکشن کا انتخاب مانسہرہ سے کیا،کسی نے کہا بلوچستان کسی نے سندھ تو کسی نے کہا پنجاب سے الیکشن لڑیں،نوازشریف نے اب بھی الیکشن کا انتخاب کیا تو مانسہرہ سے کیا،نوازشریف کہتے ہیں پاکستان میری جان کا ٹکڑا ہے،الیکشن مانسہرہ سے لڑوں گا۔
مریم نواز نے خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی دس سالہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا تجربہ گاہ نہیں کہ کوئی آئے اور تجربہ کرکے چلا جائے،جن کے پاس کارکردگی ہوتی ہے وہ دوسروں پر تنقید نہیں کرتا،پی ٹی آئی حکومت میں رشوت کا بازار گرم تھا،اپنی جیبیں بھری گئیں،10 سال بعد خیبرپختونخوا سے حکومت کرکے نکلے ہیں،10 سال میں 10 نہیں صرف 5 اسپتال ہی دکھا دیں،خیبرپختونخوامیں اسپیڈو بس،گرین لائن،اورنج لائن دکھا دو،یہ لوگ تنقید اس لئے کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنےدور اقتدار میں کچھ نہیں کیا۔
مریم نواز نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں نوازشریف کے بدترین مخالف کی حکومت تھی،نوازشریف کا بدترین مخالف ذاتیات پر اتر آیا تھا،کیا یہ ہمارا کلچر ہے جلسوں میں کھڑے ہوکر بیٹیوں کو آوازیں کسیں،آج وہ جو بھی بھگت رہے ہیں انہیں بددعا نہیں دینا چاہتی،انسان کے اعمال اسے قبر تک چھوڑ کر آتے ہیں،مانسہرہ کے لوگوں سے کہتی ہوں اپنےمستقبل کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کریں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی