Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

نواز شریف کا مخالف ذاتیات پر اتر آیا تھا، کیا جلسوں میں کھڑے ہو کر بیٹیوں پر آوازے کسنا ہمارا کلچر ہے؟ مریم نواز

Published

on

چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے عمران خان کا نام لیے بغیر ان پر کڑی تنقید کی اور کہا ہے کہ نوازشریف کا بدترین مخالف ذاتیات پر اتر آیا تھا،کیا یہ ہمارا کلچر ہے جلسوں میں کھڑے ہوکر بیٹیوں کو آوازے کسیں،آج وہ جو بھی بھگت رہے ہیں انہیں بددعا نہیں دینا چاہتی،انسان کے اعمال اسے قبر تک چھوڑ کر آتے ہیں۔

مریم نواز نے مانسہرہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے نوازشریف ہزارہ اور مانسہرہ سے محبت  کرتے ہیں،نوازشریف نے 10 سال بعد بھی الیکشن کا انتخاب  مانسہرہ سے کیا،کسی نے کہا بلوچستان کسی نے سندھ تو کسی نے کہا پنجاب سے الیکشن لڑیں،نوازشریف نے اب بھی الیکشن کا انتخاب کیا تو مانسہرہ سے کیا،نوازشریف کہتے ہیں پاکستان میری جان کا ٹکڑا ہے،الیکشن مانسہرہ سے لڑوں گا۔

مریم نواز نے خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی دس سالہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا تجربہ گاہ نہیں کہ کوئی آئے اور تجربہ کرکے چلا جائے،جن کے پاس کارکردگی ہوتی ہے وہ دوسروں پر تنقید نہیں کرتا،پی ٹی آئی حکومت میں رشوت کا بازار گرم تھا،اپنی جیبیں بھری گئیں،10 سال بعد خیبرپختونخوا سے حکومت کرکے نکلے ہیں،10 سال میں 10 نہیں صرف 5 اسپتال ہی دکھا دیں،خیبرپختونخوامیں اسپیڈو بس،گرین لائن،اورنج لائن دکھا دو،یہ لوگ تنقید اس لئے کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنےدور اقتدار میں کچھ نہیں کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں نوازشریف کے بدترین مخالف کی حکومت تھی،نوازشریف کا بدترین مخالف ذاتیات پر اتر آیا تھا،کیا یہ ہمارا کلچر ہے جلسوں میں کھڑے ہوکر بیٹیوں کو آوازیں کسیں،آج وہ جو بھی بھگت رہے ہیں انہیں بددعا نہیں دینا چاہتی،انسان کے اعمال اسے قبر تک چھوڑ کر آتے ہیں،مانسہرہ کے لوگوں سے کہتی ہوں اپنےمستقبل کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کریں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین