ٹاپ سٹوریز
وفاقی کابینہ نے بجلی کمپنیوں میں فوجی افسروں کی تعیناتی کی سفارش مسترد کردی
وفاقی کابینہ نے پاور ڈویژن کا سالانہ 600ارب روپے وصولی کا انوکھا پلان مسترد کردیا،بجلی نادہندگان کے شناختی کارڈ،پاسپورٹ اجرا اور تجدید نہ کرنے کی سفارش اور نادہندگان کو بیرون ملک جانے سے روکنے اور بینک اکاونٹ نہ کھولنے کی سفارشات بھی مسترد کر دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے ارکان کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن کا پلان آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے بھی اس پلان پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے پاورڈویژن کوواضح اہداف کیساتھ جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ کابینہ نے پاور کمپنیوں میں مسلح افواج،انٹیلیجنس ایجنسی،ایف آئی اے کے افسران تعینات کرنے کی سفارش بھی مسترد کردی اور کہا کہ مسلح افواج اوربیوروکریٹس نے پاور سیکٹر سے زیادہ اہمیت کے کام کرنے ہوتے ہیں۔پرفارمنس مینجمنٹ یونٹ کا قیام قانونی اور سیاسی مشکلات پیدا کرنے کا موجب بنے گا۔
کابینہ ارکان نے پاور ڈویژن کے پلان پر رائے دی کہ پاور ڈویژن کی سفارشات مسائل کے حقیقی حل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور