Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں نمونیہ سے 12 بچے جاں بحق

Published

on

سموگ اور خشک سردی کی وجہ سے نمونیہ کیسز میں اضافہ جاری ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب  میں نمونیہ کے  مزید 310 کیس رپورٹ  ہوئے۔

 لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 165  کیسز رپورٹ  ہوئے۔۔ لاہور میں مجموعی کیسز کی تعداد 1970 جبکہ پنجاب میں مجموعی طور پر9120 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں نمونیہ سے 12  بچے جاں بحق ہوئے، لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3  بچے نمونیہ کی وجہ سے زندگی ہار گئے۔

نمونیہ سے جاں بحق بچوں کی مجموعی تعداد 226 تک پہنچ گئی ہے،لاہور کے ہسپتالوں میں نمونیہ ،چیسٹ انفیکشن اور وائرل انفیکشن کے سیکڑوں بچے زیر علاج ہیں۔چلڈرن ہسپتال میں 60 سے زائد بچے زیر علاج ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین