پاکستان
پرانے سیاستدانوں نے سیاست کو دشمنی میں بدل دیا، ہم سب کو جوڑیں گے، بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں کسی کا لاڈلا نہیں بننا چاہتا میں عوام کا لاڈلا بننا چاہتا ہوں۔
ملتان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملتان کے بہنوں اور بھائیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس طرح آپ نے استقبال کیا، 8 فروری سے پہلے ملتان کے عوام نے فیصلہ سنادیا ہے، عوام اس وقت مشکل میں ہے حالات بہت خراب ہیں، ہمارے ملک کے معاشی حالات اور بے روزگاری میں اضافہ ہے۔
سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پرانے سیاستدانوں نے ہماری سیاست کو دشمنی میں بدل دیا ہے، آپ سب پاکستان پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں ہم سب کو جوڑیں گے، ہم مل کر غربت ، بےروزگاری اور دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے،پاکستان کو مل کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں واحد سیاستدان ہوں جس نے پورے ملک میں الیکشن مہم چلائی،میں مستحقین کے لیے 300یونٹ بجلی مفت فراہم کروں گا، میں کسی کا لاڈلا نہیں بننا چاہتا میں عوام کا لاڈلا بننا چاہتا ہوں،قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا،تھرپارکرمیں تھرکول کے منصوبے میں نوازشریف رکاوٹ بنا ہوا تھا،ہم عوامی حکومت بنا کر ہم عوام کے مسائل حل کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ لاہور شہر میں بھی غربت ہے،ہمیں بتایا جاتا ہے کہ لاہور میں دودھ اور شہر کی نہریں بہائی گیئں ہیں،بینظیر یوتھ کارڈ سے بیروزگار نوجوانوں کی مالی امداد کی جائیگی۔
-
کھیل12 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان6 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی