پاکستان

پرانے سیاستدانوں نے سیاست کو دشمنی میں بدل دیا، ہم سب کو جوڑیں گے، بلاول بھٹو زرداری

Published

on

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں کسی کا لاڈلا نہیں بننا چاہتا میں عوام کا لاڈلا بننا چاہتا ہوں۔

ملتان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  ملتان کے بہنوں اور بھائیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس طرح آپ نے استقبال کیا، 8 فروری  سے پہلے ملتان کے عوام نے فیصلہ سنادیا ہے، عوام اس وقت مشکل میں ہے حالات بہت خراب ہیں، ہمارے ملک کے معاشی حالات  اور بے روزگاری میں اضافہ ہے۔

سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  پرانے سیاستدانوں نے ہماری سیاست کو دشمنی میں بدل دیا ہے، آپ سب پاکستان پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں ہم سب کو جوڑیں گے، ہم مل کر غربت  ، بےروزگاری اور دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے،پاکستان کو مل کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں  گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں واحد سیاستدان ہوں جس نے پورے ملک میں الیکشن مہم چلائی،میں مستحقین کے لیے 300یونٹ بجلی مفت فراہم کروں گا، میں کسی کا لاڈلا نہیں بننا چاہتا میں عوام کا لاڈلا بننا چاہتا ہوں،قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا،تھرپارکرمیں تھرکول کے منصوبے میں نوازشریف رکاوٹ بنا ہوا تھا،ہم عوامی حکومت بنا کر ہم عوام کے مسائل حل کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ لاہور شہر میں بھی غربت ہے،ہمیں بتایا جاتا ہے کہ لاہور میں دودھ اور شہر کی نہریں بہائی گیئں ہیں،بینظیر یوتھ کارڈ سے بیروزگار نوجوانوں کی مالی امداد کی جائیگی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version