Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

فلپائن کی فوج نے داعش سے منسلک گروپ کے 9 ارکان کو ہلاک کردیا

Published

on

فلپائن کی فوج نے ہفتے کے روز کہا کہ اس نے نے جنوبی فلپائن میں داعش کے حامی گروپ کے 9 ارکان کو ہلاک کر دیا، مرنے والوں میں گزشتہ ماہ کیتھولک اجتماع میں ایک مہلک دھماکے میں دو مشتبہ افراد بھی شامل تھے۔

فلپائن کی مسلح افواج (اے ایف پی) نے ایک بیان میں کہا کہ جمعرات اور جمعہ کو لاناو ڈیل سور صوبے میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران چار فوجی زخمی ہوئے، لیکن تمام کی حالت مستحکم ہے۔

فلپائنی فوج نے کہا کہ ہلاک ہونے والے داعش کے ارکان تھے، داعش سے منسلک عسکریت پسند گروپ نے 2017 میں جنوبی مراوی شہر کا کنٹرول سنبھال لیا تھا،

ہلاک ہونے والوں میں 3 دسمبر کو مراوی میں یونیورسٹی کے ایک جمنازیم میں ہونے والے بم دھماکے کے دو نامزد ملزمان بھی شامل تھے، دھماکے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور 50 دیگر زخمی ہوئے۔

ملٹری چیف رومیو براونر نے ایک بیان میں کہا، "اس آپریشن میں درست اور غیر متزلزل لگن کا مظاہرہ کیا گیا… نفرت انگیز حملے کے متاثرین کو فوری اور فیصلہ کن انصاف فراہم کیا۔”

براونر نے کہا، "یہ آپریشن ایک واضح مثال قائم کرتا ہے: اے ایف پی ان لوگوں کو برداشت نہیں کرے گی جو ہمارے لوگوں کی زندگیوں اور فلاح و بہبود کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔”

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین