پاکستان
کراچی: پولیس پر پی ٹی آئی کارکنوں کے حملے کا مقدمہ درج، خرم شیر زمان سمیت مقامی قیادت نامزد
کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار پر اتوار کے روز پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم کا مقدمہ فرئیر تھانے میں درج کر لیا گیا۔ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں ہنگامہ آرائی ،توڑ پھوڑ اور اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔۔مقدمے میں خرم شیر زمان ،فہیم خان ،سعید آفریدی اور عدیل احمد کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق لیڈران نے کارکنان کو اشتعال دلوایا،کارکنان نے موقعے پر موجود پولیس پارٹی پر حملہ کیا،پولیس کے پاس موجود اینٹی رائٹس کی کٹ چھین لی گئی، کارکان نے اسلحے کے زور پر پولیس سے سامان چھینا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان سے علاقے میں خوف پھیلا،لیڈی کانسٹیبل اور 2 ایس ایچ اوزسمیت 8 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ شہر کے مختلف علاقوں سے ریلیوں کی شکل میں تین تلوار پر کارکنان جمع ہوئے، ریلی میں شریک افراد کے پاس جلسے کے لئے قانونی اجازت نہیں تھی، موقعے پر موجود پولیس افسران و اہلکاروں نے کارکنان کو سمجھایا لیکن تین تلوار کے اطراف ٹریفک جام کی گئی۔
مقدمے میں75 سے زائد افراد نامزد کئے گئے ہیں، ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ 15افراد کو گرفتار کیا گیا ہے،دیگر افراد کی گرفتاری کے لئے کارروائی کی جارہی ہے۔
-
کھیل12 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان6 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی