Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی: پولیس پر پی ٹی آئی کارکنوں کے حملے کا مقدمہ درج، خرم شیر زمان سمیت مقامی قیادت نامزد

Published

on

کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار پر اتوار کے روز پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم کا مقدمہ فرئیر تھانے میں درج کر لیا گیا۔ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں ہنگامہ آرائی ،توڑ پھوڑ اور اقدام  قتل اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔۔مقدمے میں خرم شیر زمان ،فہیم خان ،سعید آفریدی اور عدیل احمد کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق لیڈران نے کارکنان کو اشتعال دلوایا،کارکنان نے موقعے پر موجود پولیس پارٹی پر حملہ کیا،پولیس کے پاس موجود اینٹی رائٹس کی کٹ چھین لی گئی، کارکان نے اسلحے کے زور پر پولیس سے سامان چھینا۔

 ایف آئی آر کے متن کے مطابق پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان سے علاقے میں خوف پھیلا،لیڈی کانسٹیبل اور 2 ایس ایچ اوزسمیت 8  پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ شہر کے مختلف علاقوں سے ریلیوں کی شکل میں تین تلوار پر کارکنان جمع ہوئے، ریلی میں شریک افراد کے پاس جلسے کے لئے قانونی  اجازت نہیں تھی، موقعے پر موجود پولیس افسران و اہلکاروں  نے کارکنان کو سمجھایا لیکن تین تلوار کے اطراف ٹریفک جام کی گئی۔

مقدمے میں75 سے زائد افراد  نامزد کئے گئے ہیں، ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ  15افراد کو گرفتار کیا گیا ہے،دیگر افراد کی گرفتاری کے لئے کارروائی کی جارہی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین