ٹاپ سٹوریز
حکومت ملی تو جنوبی پنجاب کو منی لاہور بنائیں گے، شہباز شریف
سابق وزیراعظم اور صدرمسلم لیگ (ن) شہبازشریف نے کہا ہے کہ اگر حکومت ملی تو جنوبی پنجاب کو منی لاہور بنائیں گے۔
راجن پور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ راجن پور کے عوام کو نوازشریف اور اپنا سلام پیش کرنے آیا ہوں،راجن پور کے لوگوں سے ملاقات پر آج بہت خوش ہوں،14سال پہلے آنےوالے سیلاب کی تباہی کے مناظر دیکھے،جس وقت یہاں سیلاب آیا اس علاقے کے چپے چپے میں پہنچا،میں نے اتنا بڑا سیلاب اور تباہی پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی،خراب موسم کی وجہ سے یہاں آنا مشکل تھا مگر پھر بھی آیا،جب مظفرگڑھ پہنچا تو پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہورہا تھا،اس وقت ہزاروں لوگ مظفرگڑھ سے نقل مکانی کررہےتھے،نوازشریف نے کہا تھا جنوبی پنجاب میں دریائے سندھ سے تباہی ہورہی ہے،نوازشریف کا کہنا تھا اس وقت تک واپس نہ آنا جب تک ان کی دادرسی نہ ہو جائے،سیلاب سے راجن پور شدید متاثرہوا تھا،روجھان مزاری،جام پور،راجن پور،ڈیرہ غازیخان، لیہ، مظفرگڑھ تک سیلاب تھا،راجن پورکےسیلاب متاثرین کی بھرپور خدمت کی،نوازشریف کے حکم کے مطابق سیلاب متاثرین کی بحالی میں مدد کی،آپ کے پاس احسان جتانے نہیں آیا،لوگوں کی خدمت کرنا میری ذمہ داری تھی،ہے اور رہے گی،مسلم لیگ (ن) نے راجن پور میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا۔
شہبازشریف نے کہا کہ راجن پور ڈسٹرکٹ اسپتال کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا،راجن پور کے اسپتال کا دوسرے صوبے کے اسپتال سے موازنہ کریں،سابق حکومت جادوٹونے کے باوجود کچھ نہ کرسکی،پنجاب کا وزیراعلیٰ ایسے شخص کو بنایا گیا جسے عوام کی کوئی پروا نہیں تھی،نوازشریف ملک کو درپیش مسائل کو حل کرسکتے ہیں،20 دانش اسکول بنائے جن میں 16 جنوبی پنجاب میں بنائے،ڈی ایچ کیو اسپتال راجن پور کو بہترین بنایا،سی ٹی اسکین مشین بھی لگوائی،ہمارے دور اقتدارمیں کوئی جعلی کھاد بیچ کر کسان کو نہیں لوٹ سکتا تھا،اگر ہماری حکومت رہتی تو جنوبی پنجاب کی تقدیر بدل چکی ہوتی،سیلاب میں ہم نے جو کام کیا اس سے موازنہ کرلیں،فیصلہ آج ہو جائےگا،کھاد کی قیمت نوازشریف کےزمانے میں کیا تھی اور آج کیا ہے؟
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے دور میں جعلی کام کرنے کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا،ہمارےدور میں روزگار اسکیم کے تحت نوجوانوں کو گاڑیاں دی گئیں،نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیئے گئے جس سے انہیں کاروبار سمیت تعلیم میں سہولت ملی،رحیم یار خان میں بہترین یورنیورسٹی بنائی جہاں ہزاروں طلبا تعلیم حاصل کررہے ہیں،عوام 8 فروری کو شیر کے نشان پر مہر لگاکر ملک میں ترقی کے نئے دور کا آغازکریں،ہماری حکومت بنی تو جنوبی پنجاب کو منی لاہور بنادیں گے،9 مئی کا اندھیرا 9 فروری کو چھٹ جائےگا،بچوں کیلئے آئی ٹی اور زرعی یونیورسٹی بنائیں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور