Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی : تین تلوار ہنگامہ آرائی کیس، پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت، ہائیکورٹ کے باہر کئی کارکن گرفتار

Published

on

اتوار کے روز تین تلوار پر پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران ہنگامہ آرائی اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے  پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ پولیس نے سندھ حاصل نہ کرنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کو ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں تین تلوار پر پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران ہنگامہ آرائی اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 14 کارکنان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی،عدالت نے تفتیشی افسر کو پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کو فی کس 30 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، ضمانت لینے والوں میں پی ٹی آئی رہنم ڈاکٹر مسرور سیال، آفتاب جہانگیر ، رابستان ، شکیل احمد، شیخ محمد محبوب، خرم سعید، وجاہت ، مراد شیخ ،محمد رحمن،ریاض حیدر، سعید احمد ، سید الرحمن ، نور خان اور عطا اللہ شامل ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی ضمانت کے مقدمہ کے بعد پولیس نے ضمانت حاصل نہ کرنے والے متعدد پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین