پاکستان
کراچی : تین تلوار ہنگامہ آرائی کیس، پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت، ہائیکورٹ کے باہر کئی کارکن گرفتار
اتوار کے روز تین تلوار پر پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران ہنگامہ آرائی اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ پولیس نے سندھ حاصل نہ کرنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کو ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں تین تلوار پر پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران ہنگامہ آرائی اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 14 کارکنان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی،عدالت نے تفتیشی افسر کو پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کو فی کس 30 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، ضمانت لینے والوں میں پی ٹی آئی رہنم ڈاکٹر مسرور سیال، آفتاب جہانگیر ، رابستان ، شکیل احمد، شیخ محمد محبوب، خرم سعید، وجاہت ، مراد شیخ ،محمد رحمن،ریاض حیدر، سعید احمد ، سید الرحمن ، نور خان اور عطا اللہ شامل ہیں۔
سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی ضمانت کے مقدمہ کے بعد پولیس نے ضمانت حاصل نہ کرنے والے متعدد پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی