ٹاپ سٹوریز
پاکستان کسی کی ماں کو جہیز میں نہیں ملا کہ ابو صدر اور بیٹا وزیراعظم بن جائے، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کسی کی ماں کو جہیز میں نہیں ملا کہ ابو صدر، بیٹا وزیراعظم بن جائے،پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کو ووٹ دینا ایسا ہے جیسے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کو ووٹ دینا ہو، یہ بچا کھچا پاکستان اور قائد کا مزار بھی بیچنا چاہتے ہیں، ہمیں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن سے پاکستان کو بچانا ہے۔
امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بھائی 76 سال سے جدوجہد کررہے ہیں،کشمیری عوام اپنی آزادی کیلئے بھارتی افواج کیخلاف نبردآزما ہیں،فلسطینی اور کشمیری عوام اس وقت ہماری طرف دیکھ رہے ہیں،کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے آخری سانس تک جدوجہد کریں گے،کشمیری کہتے ہیں ہم پاکستان کے ساتھ ہیں،آج مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کیلئے ہم سب کو اپنا کردارادا کرنا چاہئے،عالم اسلام کے حکمران سو رہے ہیں،کوئی فلسطینیوں اور کشمیریوں کی مدد نہیں کررہا،کشمیری اور فلسطینی بھائی آج بھی غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں،آج کا جلسہ فلسطین اور کشمیرکے ساتھ نئی یکجہتی کا اظہار ہے،آج جو جذبہ ہمارے مردوخواتین میں ہے کاش یہ جذبہ پاکستان کی قیادت میں بھی ہوتا،76سال سے فلسطینی اور کشمیری عوام آزادی کیلئے ترس رہے ہیں،کشمیر سے آنےوالے دریا آج خون آلود ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ یہ ملک کسی کی ماں کو جہیز میں نہیں ملا ،،کہ باپ صدر اور بیٹا وزیراعظم بن جائیں، اس بچے کھچے پاکستان کو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ سے بچانا ہو گا۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ بلاول نے کہا کہ اقتدار میں آ کر اشرافیہ کو ختم کردوں گا، کیا وہ اب باپ کو بھی ختم کر دے گا؟یہ کہتے ہیں کہ ہمیں ووٹ دیں ہم بھارت سے تعلقات بڑھائیں گے۔
سراج الحق کا کہنا تھا عالم اسلام کی بدقسمتی سے پونے دو ارب مسلمان اور چوہتر لاکھ افواج اور دولت کے انبار ہونے کے باوجود ہم کشمیریوں کو آزادی نہ دلا سکے ،انشا اللہ 8فروری کو ترازو کو کامیابی ملے گی اور ہم کشمیر کو ترجیحی بنیادوں پر آزاد کروائیں گے۔
-
کھیل12 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان6 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی