ٹاپ سٹوریز

پاکستان کسی کی ماں کو جہیز میں نہیں ملا کہ ابو صدر اور بیٹا وزیراعظم بن جائے، سراج الحق

Published

on

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کسی کی ماں کو جہیز میں نہیں ملا کہ ابو صدر، بیٹا وزیراعظم بن جائے،پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کو ووٹ دینا ایسا ہے جیسے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کو ووٹ دینا ہو، یہ بچا کھچا پاکستان اور قائد کا مزار بھی بیچنا چاہتے ہیں، ہمیں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن سے پاکستان کو بچانا ہے۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق  نے لاہور میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بھائی 76 سال سے جدوجہد کررہے ہیں،کشمیری عوام اپنی آزادی کیلئے بھارتی افواج کیخلاف نبردآزما ہیں،فلسطینی اور کشمیری عوام اس وقت ہماری طرف دیکھ رہے ہیں،کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے آخری سانس تک جدوجہد کریں گے،کشمیری کہتے ہیں ہم پاکستان کے ساتھ ہیں،آج مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کیلئے ہم سب کو اپنا کردارادا کرنا چاہئے،عالم اسلام کے حکمران سو رہے ہیں،کوئی فلسطینیوں اور کشمیریوں کی مدد نہیں کررہا،کشمیری اور فلسطینی بھائی آج بھی غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں،آج کا جلسہ فلسطین اور کشمیرکے ساتھ نئی یکجہتی کا اظہار ہے،آج جو جذبہ ہمارے مردوخواتین میں ہے کاش یہ جذبہ پاکستان کی قیادت میں بھی ہوتا،76سال سے فلسطینی اور کشمیری عوام آزادی کیلئے ترس رہے ہیں،کشمیر سے آنےوالے دریا آج خون آلود ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ یہ ملک کسی کی ماں کو جہیز میں نہیں ملا ،،کہ باپ صدر اور بیٹا وزیراعظم بن جائیں، اس بچے کھچے پاکستان کو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ سے بچانا ہو گا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ بلاول نے کہا کہ اقتدار میں آ کر اشرافیہ کو ختم کردوں گا، کیا وہ اب باپ کو بھی ختم کر دے گا؟یہ کہتے ہیں کہ ہمیں ووٹ دیں ہم بھارت سے تعلقات  بڑھائیں گے۔

سراج الحق کا کہنا تھا عالم اسلام کی بدقسمتی سے پونے دو ارب مسلمان اور چوہتر لاکھ افواج اور دولت کے انبار ہونے کے باوجود ہم کشمیریوں کو آزادی نہ دلا سکے ،انشا اللہ 8فروری کو ترازو کو کامیابی ملے گی اور ہم کشمیر کو ترجیحی بنیادوں پر آزاد کروائیں گے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version