Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

28 ارب روپے کی منی لانڈرنگ، اقبال زیڈ احمد اور دیگر کے خلاف ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھیجنے کی ہدایت

Published

on

احتساب عدالت نے جے جے وی ایل کے مالک اقبال زیڈ احمد و دیگر کیخلاف 28 ارب روپے کی منی لانڈرنگ ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو بھیجنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت نے جے جے وی ایل کے مالک اقبال زیڈ احمد و دیگر کیخلاف 28 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے ریفرنس میں واپس چیئرمین نیب کو بھیجنے کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے اقبال زیڈ احمد و دیگر کے خلاف دائر ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو بھیجنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ اقبال زیڈ احمد سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت بحال رہے گی۔ جب تک ریفرنس متعلقہ عدالت میں دائر نہیں کیا جاتا۔ ملزمان اگر اس متعلقہ عدالت یا تفتیشی افسر کے نوٹس جاری کرنے پر متعلقہ فورم پر پیش نہیں ہوئے تو ضمانت کی رقم ضبط کرلی جائے گی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ نیب نے تسلیم کیا ہے، نیب قانون میں ترمیم کے بعد عدالت کو ریفرنس کی سماعت کا اختیار نہیں ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے 20 دسمبر 2023 کو ریفرنس حیدر آباد سے کراچی احتساب عدالت منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

ریفرنس میں نامزد دیگر ملزمان میں اقبال زیڈ احمد کے بیٹے رضی الدین احمد، عاصم افتخار، قاضی ہمایوں فرید، سلامت علی، محمد رمضان اور فصیح الدین احمد شامل ہیں۔ نیب کے مطابق ملزمان پر 28 ارب روپے کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین