Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بلوچستان کے کئی شہروں میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج، اہم شاہراہیں بند

Published

on

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔

کوئٹہ کے ڈپٹی کمشنر، جو ضلع کوئٹہ سے قومی اسمبلی کی تین اور بلوچستان اسمبلی کی 9 نشستوں کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ہیں، کے دفتر کے باہر دوسرے روز بھی سیاسی جماعتوں کے کارکنان احتجاج کے لیے جمع ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرے میں جمعیت علما اسلام، نیشنل پارٹی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدوار اور کارکنان شریک ہیں۔

گوادر میں ‘حق دو تحریک’ کے زیر اہتمام خواتین نے ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی جس کے شرکاء مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے میرین ڈرائیو پر جمع ہوئے۔

حق دو تحریک کا الزام ہے کہ گوادر اور کیچ پر مشتمل قومی اسمبلی کی نشست این اے 259 سے نتائج کو تبدیل کرکے ‘حق دو تحریک’ کے امیدوار حسین واڈیلہ کی جگہ ان کے مخالف امیدوار کو جتوایا گیا ہے۔

نیشنل پارٹی کی جانب سے ضلع کیچ اور گوادر میں ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسرز کے دفاتر کے سامنے مظاہرہ کیا جارہا ہے جبکہ بلوچستان کی مختلف اہم شاہراہیں احتجاج کی وجہ سے بند ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین