Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

شہباز شریف ظالم آدمی ہے، بھائی کو بھی معاف نہیں کیا، پرویز الٰہی

Published

on

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ یہ لاڈلے ہیں، شہبازشریف ظالم آدمی ہے، اس نے اپنے بھائی نواز شریف کو بھی معاف نہیں کیا۔

اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ یہ آئے تھے لاڈلہ بننے، شہباز شریف بڑا ظالم آدمی ہے اس نےبھائی کو بھی معاف نہیں کیا۔

پرویز الہٰی کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ہماری سیٹیں پوری نہیں کی جاتیں کسی سے بات نہیں ہو گی۔ بات چیت میں کوئی ہرج نہیں لیکن پہلے چھینی گئی سیٹیں واپس کی جائیں۔ یہ سارے گھبرائے ہوئے لوگ ہیں۔ ان کو اب عمران خان کی صلاحیت کا پتا چلا ہے۔ پہلا الیکشن ہے جس میں کسی کا ایک پیسہ نہیں لگا۔

اس سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں چوہدری پرویز الہٰی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین