پاکستان
کراچی انٹر بورڈ فرسٹ ایئر کے طلبہ کو اضافی نمبر دیئے جائیں گے
کراچی انٹر بورڈ کے فرسٹ ایئر 2023 کے امتحان میں بچوں کی پاسنگ پرسنٹیچ میں کمی کے معاملے پرقائم فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سربراہ این ای ڈی کے وی سی ڈاکٹر سروش لودھی نے رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کردی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی ، کمیٹی کی سفارش پر وزیراعلیٰ سندھ نے آئی ٹی سیکٹر کے محمد شہیر وقار کو فوراً عہدے سے ہٹانے کی ہدایت کردی، کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ پری انجنیئرنگ، پری میڈیکل اور جنرل سائنس کے بچوں کو 15 فیصد اضافی مارکس دئیے جائیں۔
کمیٹی کی سفارش پر ریاضی میں 15 مارکس، فزکس اور شماریات میں 12 مارکس دیے جائیں گے، جبکہ کیمسٹری میں 12 ، باٹنی میں 6 اور زولوجی میں 6 مارکس اضافی ملیں گے، کمیٹی نے تعلیمی سال کے آغاز سے پہلے امتحانی پیپرز کا پیٹرن اور انکی مارکس کی اسکیم بنانے کی ہدایت کردی۔
وزیر اعلی کا کہنا ہے کہ پیپر پیٹرن اور مارکنگ اسکیم کم از کم تین سال تک نافذ العمل رہے گی، کمیٹی کی سفارش پر وزیر اعلیٰ سندھ نے پیپرز کی جانچ مراکز کی تعداد بڑھا کر 10 کرنے کی بھی ہدایت کی۔
ایم سی کیوز کے پیپر کو OMR سسٹم سے جانچنے کی ہدایت کی تاکہ اس میں کوئی غلطی نہ ہو،امتحانات سے متعلق تمام ملازمین بشمول ہیڈ ایگزامینرز، ایگزامینرز ، انویجیلیٹرز کی تربیت کی ہدایت بھی کی گئی۔
وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے قواعد و ضوابط کی سختی سے پابندی کرائی جائے، کمیٹی کے مطابق کنٹرولر ،تمام ڈپٹی کنٹرولرز اور IT منیجر امتحانات 2023 کے انعقاد کے ذمہ دار ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کی قواعد و ضوابط پر عمل نہ کرنے والے بورڈ افسران کے خلاف اظہار برہمی کے نوٹس جاری کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی