Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی سماعت مکمل، مزید ججز کے خلاف کارروائی کا عندیہ

Published

on

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل نے مستعفی جج مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف کارروائی مکمل کر لی۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں اوپن کورٹ کارروائی کی اور مزید ججز کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی کے بیٹوں کو بطور گواہ سمن نہ کرنے کا فیصلہ کیا، کونسل نے اٹارنی جنرل کو مظاہر نقوی کے بیٹوں کی حد تک نوٹسز واپس لینے کی ہدایت کی۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے آج مستعفی جج مظاہر نقوی کو سرکاری پلاٹس کی الاٹمنٹ سے متعلق 4 گواہان کے بیانات قلمبند کئے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ لوگ بھول جاتے ہیں کہ ہم ٹیکس کے پیسے سے یہ کارروائی کرتے ہیں،جہاں 2 ججز دوسرے صوبوں سے آتے ہیں،ہمیں اس حقیقت کا مکمل ادراک ہے کہ سپریم کورٹ کے بنچز میں یہ معاملہ زیر التوا ہے،سپریم کورٹ نے جوڈیشل کونسل کی کارروائی پر کوئی اسٹے نہیں دیا،یہ معاملہ اگر لٹکا رہتا تو ہم پر تنقید ہوتی کہ کارروائی ختم کیوں نہیں کی،کچھ ججز کیخلاف بھی شکایات ہیں انہیں   ان کیمرہ اجلاس میں دیکھا جائے گا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ موجودہ کارروائی جج کی درخواست پر اوپن کورٹ سماعت ہوئی،مظاہر نقوی کو معلوم ہو گا کہ یہاں کیا کارروائی ہو رہی ہے، اگر کسی گواہ پر جرح کرنا چاہیں یا جواب دینا ہے تو آ سکتے ہیں۔

کونسل نے مزید کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے  ملتوی کر دی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

پاکستان14 منٹ ago

جماعت اسلامی کے دھرنے میں کارکنوں نے کرکٹ میچ شروع کر دیے، فٹبال اور بیڈمنٹن بھی کھیلی جا رہی ہے

تازہ ترین36 منٹ ago

9 مئی مقدمات، جب عمران خان نے حملے کا اعلان نہیں کیا تو جرم نہیں بنتا، لاہور ہائیکورٹ

پاکستان1 گھنٹہ ago

لاہور ایئرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی، ایئرہوسٹس سے 1 لاکھ 40 ہزار ریال اور 37 ہزار ڈالر پکڑے گئے

تازہ ترین1 گھنٹہ ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 8 روپے کمی متوقع

تازہ ترین1 گھنٹہ ago

سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف منظم مہم چلانے والوں کی شامت، آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں 5 رکنی جے آئی ٹی تشکیل

تازہ ترین1 گھنٹہ ago

پاسپورٹ پرنٹنگ انک کا سٹاک ختم، 5 سے 6 لاکھ پاسپورٹ درخواستیں التوا کا شکار

پاکستان2 گھنٹے ago

پاکستان پر غیرملکی قرضوں اور مالی ضمانتوں کا حجم 130 ارب ڈالر ہوگیا

تازہ ترین2 گھنٹے ago

میر علی میں گرلز سکول دھماکے سے اڑانے اور ٹانک میں ٹیچر کا قتل کرنے والے نور ولی محسود اور احمد حسین کے خلاف کارروائی کا آغاز

مقبول ترین