Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

الیکشن میں بری کارکردگی پر پیپلز پارٹی پنجاب کی تنظیم نو کا فیصلہ، پارٹی کے لاہور کے صدر کا استعفیٰ منظور

Published

on

الیکشن میں پیپلزپارٹی کا پنجاب میں بدترین کارکردگی پر پارٹی کی ضلع سطح پر تنظیم نوکافیصلہ کیا گیا ہے، پنجاب میں سندھ کی طرز پر  وارڈ کی سطح سے تنظیم سازی کی جائے گی،،سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے  لاہور سے پارٹی کے سابق صدر  اسلم گِل کا استعفیٰ بھی  منظور کرلیا۔

پنجاب میں الیکشن 2024 میں پیپلز پارٹی کی بدترین کارکردگی کے آفٹر شاکس جاری ہیں، پنجاب میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا ہے، پنجاب میں سندھ کی طرز پر نچلی سطح سے تنظیم سازی مکمل کی جائے گی۔

پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے سابق پارٹی صدر لاہور اسلم گل کا استعفیٰ منظورکر لیا۔اسلم گل نے انتخابات میں ناقص کارکردگی پر رضاکارانہ طور پر استعفی دیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین