تازہ ترین
کوشش کروں گا اگلے میچز میں روایتی چھکے لگاؤں، اعظم خان
![](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2024/02/azam-khan-cricket.jpg)
اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز اعظم خان نے کہا ہے کہ اونچ نیچ ہوتی رہتی ہیں، کوشش کروں گا آئندہ میچز میں اپنے روایتی چھکے ماروں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم خان کا کہنا تھا کہ ہر نمبر پر کھیلنا آنا چاہیے ٹیم کو جہاں ضرورت ہوگی میں کھیلوں گا، اسلام آباد یونائیٹڈ ڈیٹا کو سامنے رکھ کر کھیلتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایلکس ہیلز اہم کھلاڑی ہیں انہیں مس کریں گے، مارٹن گپٹل اچھے کھلاڑی ہیں ان کی وجہ سے اچھا کمبینیشن بن جائے گا۔
اعظم خان کا کہنا تھا کہ ہماری بولنگ اچھی ہے، یہ اچھا ہے کہ ہماری غلطیاں جلد سامنے آ گئیں۔
انہوں نے کہا کہ لیگ کا کھلاڑی ہونے کا تاثر بن جا تا ہے، مجھے جو موقع ملا میں فائدہ نہیں اٹھا سکا، دوبارہ موقع ملا تو بہتر کروں گا۔ ملک کے لیے کھیلنا ایک اعزاز ہے۔
اعظم خان کا کہنا تھا کہ ابھی پی ایس ایل پر فوکس ہے، مستقبل کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتا۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل پرائم ٹورنامنٹ ہے، اس میں اچھا کرنے کا فائدہ ہوتا ہے۔
نسیم شاہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اعظم کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ ایک بڑا سپر اسٹار ہے، تینوں بھائیوں کے ساتھ مزہ آرہا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم انجوائے کر رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آگے کھیلنا ہے تو فٹنس پر تو کام کرنا پڑے گا۔
اعظم خان کا کہنا تھا کہ لاہور میں اپنے اسٹیٹس غور سے دیکھتا ہوں، میں مڈل آرڈر میں دنیا کے بڑے بیٹرز کے درمیان کھڑا ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ والد سے ابھی بھی بات ہوتی ہے وہ ٹپس دیتے ہیں، نوجوانوں میں مجھے عبید شاہ زیادہ بہتر لگے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
🔄 Transfer 33 193 $. Withdrаw >>> https://forms.yandex.com/cloud/65db118b068ff0440dd69e6e?hs=bdc59de852f6469802ba95d46ed114b0& 🔄
فروری 26, 2024 at 1:15 شام
2a2df3