Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

مراد علی شاہ کی ہیٹرک، دو تہائی اکثریت سے وزیراعلیٰ سندھ منتخب

Published

on

The cost of electricity from Thar coal is 5 and a half rupees per unit, the provinces can do the distribution of electricity themselves, Murad Ali Shah said.

سندھ اسمبلی میں وزیراعلی سندھ کا انتخاب کا مرحلہ مکمل ہوگیا، سید مراد علی شاہ وزیر اعلی سندھ تاریخ میں پہلی بار دو تہائی اکثریت سے وزیراعلی منتخب ہوگئے، مراد علی شاہ مسلسل تیسری بار وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ہیں۔

سندھ کے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے سلسلے میں سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اویس قادر شاہ کی زیرِ صدارت آدھے گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔

وزیر اعلی کا انتخاب اوپن بیلٹ کے ذریعے ہوا، وزیر اعلی سندھ کے لیے پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ اور ایم کیو ایم کے علی خورشیدی آمنے سامنے تھے۔سندھ اسمبلی کے ایوان میں موجود ارکان کی تعداد 158 ہے۔

مراد علی شاہ کو 112 ووٹ ملے، انکے مد مقابل ایم کیو ایم کے علی خورشیدی نے 36 ووٹ حاصل کیے، 9 آزاد اراکین اور جماعت اسلامی کے اسمبلی میں موجود واحد رکن نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، ووٹنگ کے لیے ڈویژن کا طریقہ کار اختیار کیا گیا۔

مراد علی شاہ صوبے کے 25 ویں وزیراعلیٰ ہیں، مراد علی شاہ مسلسل تیسری بار وزیر اعلی سندھ منتخب ہوئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی تقریب حلف برداری کل شام ہو گی، مراد علی شاہ وزیر اعلیٰ سندھ کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں شام 5 بجے ہوگی۔

 

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین