پاکستان
ملک دشمن سرگرمیوں کی رپورٹ پر ایم کیو ایم نے اقلیتی رکن ڈاکٹر موہن منجیانی سے استعفیٰ طلب کر لیا
ایم کیو ایم کے اقلیتی رکن ڈاکٹر موہن منجیانی کے بارے میں حساس اداروں کی رپورٹ پر پارٹی نے ان سے استعفی طلب کر لیا ،ڈاکٹر موہن منجیانی کا غیرقانونی اور ریاست کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر موہن کے بارے میں حساس اداروں کی رپورٹ پر ان سے استعفی طلب کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر موہن کی اسلام آباد میں بھارتی سفارت خانے میں بھی سرگرمیاں نوٹ کی گئی تھیں،ڈاکٹر موہن منجیانی کی پاکستان سے نئی دہلی کئی کالز بھی ٹریس ہوئی ہیں جو بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سیکریٹری روی سنہا کو کی گئیں، ڈاکٹر موہن کے گھر سے بھی انتہائی اہم نوعیت اور حساس دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر موہن کو پاکستان سے بھاگ کر دبئی میں روپوش ہونے اور واپسی پر 5کروڑ روپے دینے میں بھی بھارتی سفارت خانے نے سہولت کاری کی،ایم کیو ایم نے ڈاکٹر موہن سے پانچ کروڑ روپے لینے اور کسی بھی ڈیل کرنے سے انکار کردیا جس پر موہن نے اقلیتی سیٹ کی فروخت کا ڈرامہ رچایا۔
ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے قربانیاں دے کر کراچی سے را کا نیٹ ورک ختم کیا ہے کسی صورت مشکوک کردار کے فرد کو اسمبلی نہیں بھیجیں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی