پاکستان

ملک دشمن سرگرمیوں کی رپورٹ پر ایم کیو ایم نے اقلیتی رکن ڈاکٹر موہن منجیانی سے استعفیٰ طلب کر لیا

Published

on

ایم کیو ایم کے اقلیتی رکن ڈاکٹر موہن منجیانی کے بارے میں حساس اداروں کی رپورٹ پر پارٹی نے ان سے استعفی طلب کر لیا ،ڈاکٹر موہن منجیانی  کا غیرقانونی اور ریاست کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا  ہے۔

ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر موہن کے بارے میں حساس اداروں کی رپورٹ پر ان سے استعفی طلب کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر موہن کی اسلام آباد میں بھارتی سفارت خانے میں بھی سرگرمیاں نوٹ کی گئی تھیں،ڈاکٹر موہن منجیانی کی پاکستان سے نئی دہلی کئی کالز بھی ٹریس ہوئی ہیں جو بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سیکریٹری روی سنہا کو کی گئیں، ڈاکٹر موہن کے گھر سے بھی انتہائی اہم نوعیت اور حساس دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر موہن کو پاکستان سے بھاگ کر دبئی  میں روپوش ہونے اور واپسی پر 5کروڑ روپے دینے میں بھی بھارتی سفارت خانے نے سہولت کاری کی،ایم کیو ایم نے ڈاکٹر موہن سے پانچ کروڑ روپے لینے اور کسی بھی ڈیل کرنے سے انکار کردیا جس پر موہن نے اقلیتی سیٹ کی فروخت کا ڈرامہ رچایا۔

ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے قربانیاں دے کر کراچی سے را کا نیٹ ورک ختم کیا ہے کسی صورت مشکوک کردار کے فرد کو اسمبلی نہیں بھیجیں گے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version