پاکستان
عمران خان کو قتل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، دہشتگرد سارا پاکستان چھوڑ کر اڈیالہ کیوں گئے؟ شعیب شاہین
پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ عمران خان کو قتل کرنے اور ڈرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، دہشت گرد سارا پاکستان چھوڑ کر اڈیالہ جیل کیوں گئے؟ یہ سوالیہ نشان ہے۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے کہا کہ اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمے داری موجودہ حکومت پر ہو گی۔
ان کا کہنا ہے کہ 2 دن پہلے الیکشن کمیشن نے فارم 45 لوڈ کیے، اب حال یہ ہے کہ فارم 45 والی ویب سائٹ ہی نہیں کھل رہی، لوڈ کیے گئے فارمز میں کمال کی چوری کی گئیں۔
شعیب شاہین نے کہا کہ میرے ایک پولنگ اسٹیشن میں میرے مخالف کے ووٹوں کو 168 سے 468 کر دیا گیا، الیکشن کمیشن کی اس ٹیمپرنگ پر کیس کریں گے، یہ جیل میں بھی جائیں گے اور نوکری سے بھی فارغ ہوں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ اپ لوڈ کیے گئے فارم 45 میں انتہا کی ٹیمپرنگ کی گئی، ٹیمپرنگ کے بعد میرے ووٹ کم کر کے مجھے ہرا دیا گیا، ٹیمپرنگ کے بعد کچھ پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کی شرح 99.99 فیصد کر دی گئی جو بظاہر نا ممکن ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم اس حوالے سے جلد ایک وائٹ پیپر جاری کرنے والے ہیں، ہمارے، جماعت اسلامی، ٹی ایل پی اور مصطفی نواز کھوکھر کے پاس ایک جیسے فارم 45 ہیں، جبکہ طارق چوہدری کے پاس کچھ اور فارم 45 ہیں، ہم پرچہ کر کے ریٹرننگ افسر کو فارغ کروائیں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی