تازہ ترین
7،8 سال سے عالمی معیار کی جیولن ہی نہیں ملی، مقامی جیولن سے انجری کا خطرہ رہتا ہے، ارشد ندیم
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں سات آٹھ سالوں سے عالمی معیار کی جیولن نہیں ملی، جو عالمی معیار کی جیولن تھی وہ اب جواب دے چکی ہے۔
نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ پیرس اولمپکس کے لیے مقامی جیولن کے ساتھ ٹریننگ کر رہا ہوں، لوکل اور غیرمعیاری جیولن سے انجری کا خطرہ ہے، ورلڈ لیول کی جیولن سات سے 8 لاکھ روپے کی آتی ہے، عالمی مقابلوں کے لیے کم از کم پانچ چھ جیولن ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ میری اور نیرج چوپڑا کی ٹریننگ میں زمین آسمان کا فرق ہے، مجھے ٹریننگ کے لیے گراؤنڈ میسر نہیں ہوتا، کبھی کوئی ایونٹ ہوتا ہے کبھی کوئی، دائیں کہنی اور بائیں گھٹنے کی سرجری کے بعد گزشتہ ماہ دائیں گھٹنے کی سرجری کرائی ہے۔
ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ ری ہیب کے ساتھ ساتھ اب ٹریننگ شروع کر دی ہے، ایک ماہ تک مکمل ردہم میں آجاؤں گا، پیرس اولمپکس ٹارگٹ ہے، دوسری مرتبہ کوالیفائی کیا ہے، اولمپکس سے پہلے تیاری کے لیے ایک دو ایونٹس مل جائیں گے، جلد ٹریننگ کے لیے جنوبی افریقا بھی جا رہا ہوں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور