Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

وزارت کے لیے مجھ سے پیسے مانگنے کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، تیمور سلیم جھگڑا

Published

on

سابق وزیرِ خزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ میرے بارے میں پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ مجھ سے وزارت کے پیسے مانگے گئے، میں چیلنج کرتا ہوں کہ کوئی ایسی بات دکھا دے۔

ایک بیان میں تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ سی ایم ہاؤس میں کھڑا ہوں، پی ٹی آئی میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئیں۔

تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ناکام بنائیں گے، پارٹی مشکل میں تھی تو میں کھڑا تھا، نہ وزارت چاہیے تھی اور نہ کچھ اور،  خیبر پختونخوا حکومت کو ہر طرح کی سپورٹ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی سیاست دانوں کو پھنسانے کیلئے گمراہ کن معلومات دیتی ہے،  پی ٹی آئی حکومت میں قرضوں میں نمایاں کمی ہوئی تھی، وضاحت کرتا ہوں کہ آج بھی خیبرپختونخوا کا قرضہ 530 ارب روپے ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ کے پی کا قرضہ سندھ اور پنجاب سے نسبتاً اب بھی کم ہے، پی ٹی آئی حکومت ختم ہونے تک قرضہ 359 ارب روپے تھا، پی ڈی ایم اور نگراں حکومت میں قرضوں میں 200 ارب روپےکا اضافہ ہوا۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین