Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی: بیوی کو قتل کر کے لاش ڈرم میں پھینکنے والا ملزم گرفتار

Published

on

کراچی میں کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں پولیس نے چار بچوں کی ماں کو قتل کر کے لاش ڈرم میں ڈال کر پھینکنے والے شوہر کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ڈرم کے اندر خاتون کی لاش رکھ کر پھینکنے والے شخص کو کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے بروقت کاررواٸی کرکے گرفتار کیا۔ ملزم چناسر گوٹھ کا رہاٸشی ہے جو قتل کے بعد لاش کو اللہ والا ٹاٶن میں پھینک کر فرار ہورہا تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم بابو ولد نور احمد نے اپنی بیوی کے منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ پیٹرولنگ ٹیم نے ملزم کا پیچھا کرکے گرفتار کیا۔مقتولہ کی لاش 3 دن پرانی ہے جبکہ مقتولہ 4 بچوں کی ماں تھی۔

پولیس نے لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے رات گئے جناح اسپتال منتقل کی اور ملزم کو مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کیا۔

ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو ممکنہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا گیا، واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔

سید ذیشان احمد نے جامعہ کراچی سے گریجویشن کے بعد صحافتی کیریئر کا آغاز کیا، تقریباً دو دہائیاں اس شعبے کے لیے وقف کیں۔ کئی سالوں میں، انہوں نے سن ٹی وی، سی این بی سی پاکستان، ڈان نیوز، آج نیوز، بول نیوز، اور ابتک نیوز جیسے معزز میڈیا اداروں میں اپنی مہارت کا حصہ ڈالا۔ مزید برآں، انہوں نے سٹی 21 اور ٹیلن نیوز میں عہدوں پر کام کیا۔ ذیشان نے کراچی اور سندھ حکومت میں سیاسی سرگرمیوں سے لے کر ایوی ایشن اور صحت تک کے مسائل کی وسیع پیمانے پر رپورٹنگ کی۔ ایک تجربہ کار صحافی کے طور پر، انہوں نے 2010 کے سیلاب جیسے واقعات پر بصیرت انگیز کوریج فراہم کرتے ہوئے بین الاقوامی کانفرنسوں میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ 2013 میں، ذیشان نے اپنی صحافتی سرگرمیوں کو بلوچستان تک بڑھایا، جس میں زلزلے، تھرپارکر میں قحط، اور کراچی میں ماضی کے دہشت گردی کے واقعات کی لائیو رپورٹنگ سمیت واقعات پر جامع خبریں پیش کیں۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین