Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ترقیاتی اور دفاعی بجٹ قرضوں پر چل رہا ہے، ترقی کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے، احسن اقبال

Published

on

Imran Khan says the army should become neutral but wants to reach the prime ministership by sitting on the shoulders of the army, Ahsan Iqbal

وفاقی وزیر  منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترقیاتی اور دفاعی بجٹ قرضوں پر چل رہا ہے،پائیدار ترقی کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ چوتھی بار  وزارت منصوبہ بندی کا عہدہ  سنبھال رہا ہوں،پاکستان  کی ترقی کے بہت سے منصوبے بنائے،سیاسی  عدم استحکام  کی وجہ سے منصوبے پایہ تکمیل تک  نہ پہنچ سکے،ملک کو پائیدار ترقی میں  تبدیل کرنے کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے،سیاسی استحکام تک دنیا کے کسی  ملک نے کامیابی حاصل  نہیں کی،کسی ملک  میں سیاسی تسلسل  کا بڑا کلیدی کردار رہا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ نئے عزم  کے ساتھ کام  کو آگے بڑھائیں گے،پاکستان  کو پائیدار ترقی پر ڈالنے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی  کریں گے،ہمیں زراعت ، صنعت،  پیداواری  شعبے کی صلاحیت  میں ٹیکنالوجی  کو شامل کرناہے،پاکستان  کیلئے بہت بڑا موقع سی پیک فیز 2 کے بارے میں ہے،ہم  پورے عزم  سے چین کی پیشکش  کو  حقیقت  میں ڈھالیں گے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ اس وقت ترقیاتی اور دفاعی بجٹ قرضوں  پر چل رہا ہے،قرضوں  کی ادائیگی  میں 7500 ارب سے زائد  پیسے درکار ہیں،قرضوں  کی ادائیگی کیلئے وسائل  سے ہٹ کر مزید قرضے لینے کی ضرورت ہے۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین