تازہ ترین
قاسم سوری کے حلقے میں دوبارہ الیکشن، چینی کی قیمت اور لوڈشیڈنگ سمیت اہم مقدمات اگلے ہفتے سماعت کے لیے مقرر
سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی کے خلاف نظرثانی درخواست،قاسم سوری کے حلقہ میں دوبارہ انتخابات کے فیصلے کے خلاف اپیل سمیت سپریم کورٹ میں اہم مقدمات اگلے ہفتے سماعت کے لیے مقرر کر لیے گئے۔
سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سماعت 19 مارچ کو ہوگی،قاسم سوری کے حلقہ میں دوبارہ انتخابات کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت 20 اپریل کو ہوگی۔عدالت نے گزشتہ سماعت پر قاسم سوری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
تہمینہ دولتانہ کی اپنے حلقے میں ووٹوں کی تصدیق کی درخواست پر سماعت بھی 20 مارچ کو ہوگی،تہمینہ دولتانہ نے 2021 میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔مونال ریسٹورنٹ لیز کیس اور ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کیسز کی سماعت 21 مارچ کو ہوگی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیسز کی سماعت کرے گا۔
بجلی و گیس کے بلوں میں اضافی سیلز ٹیکس کیخلاف اپیلیں 18 مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ نے چینی کی قیمت کے تعین کا کیس بھی 18 مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ حکومتی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا تھا کہ چینی سمیت کھانے پینے کی متعدد اشیاء کی قیمتیں مقرر کرنا حکومت کا اختیار نہیں،ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف وفاقی حکومت نے اپیل دائر کر رکھی ہے۔
بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف درخواست 21 مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے لوڈشیڈنگ کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ پنجاب میں ایڈیشنل سیشن ججز کی تعیناتی کیخلاف درخواستوں پر 22 مارچ کو سماعت ہوگی،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی