Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے کو 7 ماہ قید، 5 لاکھ جرمانہ

Published

on

Transfers in the Subordinate Judiciary of Punjab, judges hearing the May 9 cases in Lahore and Rawalpindi have been changed.

لاہور کی فیملی کورٹ نے پہلی بیوی سے اجازت لیے بغیر  دوسری شادی کرنے والے شخص کو سات ماہ قید پانچ لاکھ جرمانےکی سزا سنادی۔

فیملی کورٹ لاہور کے جج عدنان  لیاقت نے زونا نصر کی درخواست پر فیصلہ سنایا،درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر عثمان جی راشد چیمہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ محمد اورنگزیب خان نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی،دوسری شادی کے لیے قانونی طور پر تحریری اجازت لینا ضروری ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم اورنگزیب خان دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی سے اجازت نہیں لی،ملزم نے مسلم فیملی لا ارڈینیس کے سیکشن چھ ( 5) کی خلاف ورزی کی ہے۔

عدالت نے فیصلہ دیا کہ ملزم کو اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے پر سات ماہ قید کی سزا دی جاتی ہے،ملزم اگر پانچ لاکھ جرمانہ ادا نہیں کرتا تو ایک ماہ مزید قید میں رکھا جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین