Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

وزیراعلیٰ سندھ نے نئے این ایف سی ایوارڈ اور صوبوں کا شیئر بڑھانے کا مطالبہ کردیا

Published

on

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے نئے قومی مالیاتی ایوارڈ ( این ایف سی) اور صوبوں کا شیئر بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

کراچی میں سینیٹ الیکشن کے لیے پارٹی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد الیکشن کمیشن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ جنرل نشستوں پر 9 کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں،پیپلز پارٹی کے صوبائی ممبران پی پی امیدواروں کو کامیاب کرائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ سینیٹ کا سیکرٹ ووٹ ہوتا ہے،وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا ووٹ اوپن ہوتا ہے،کہا جاتا ہے ووٹ زیادہ ملے یا کم مل گئے یہ منطق سمجھ نہیں آتی،کوشش کریں گے زیادہ سے زیادہ سیٹیں حاصل کرسکیں،ووٹر کی مرضی ہے جسے چاہے ووٹ دے۔

مرادعلی شاہ نے کہا کہ خواہش ہے سینیٹ میں پی پی کو 12  میں سے 12 نشستیں ملیں،فیصل واوڈا جو کہہ رہے ہیں اس کا مجھے علم نہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق سے کہا ہے نیا این ایف سی ایوارڈ لایا جائے،این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ کم نہیں ہوسکتا بڑھ سکتا ہے،وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈ میں کٹوتی نہیں کرسکتی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین