Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

حسن نواز اور حسین نواز ایون فیلڈ، العزیزیہ، فلیگ شپ ریفرنسز میں بری

Published

on

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کی درخواست بریت منظور کرلی گئی۔۔۔حسن نوازاور حسین نواز کو ایون فیلڈ، فلیگ شپ، العزیزیہ ریفرنسز میں بری کردیا گیا۔

احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا نے درخواست بریت پر فیصلہ سنایا۔اس موقع پر حسن نواز، حسین نواز کے پلیڈر راناعرفان احتساب عدالت میں موجود تھے۔

گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کے خلاف فلیگ شپ، ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنسز پر نیب کو ریکارڈ جمع کرانے کے لیے وقت دیا تھا۔

حسن نواز اور حسین نواز سات مارچ کو احتساب عدالت میں پیش ہوئے تھے اور احتساب عدالت نے حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتار ی معطل کر دیئے تھے۔

حسین نواز اور حسن نواز نے نیب ریفرنسز ایون فیلڈ،فلیگ  شپ اور العزیزیہ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔احتساب عدالت نے سات سال قبل دونوں ملزمان کو اشتہاری قرار دیاتھا۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین