تازہ ترین
حسن نواز اور حسین نواز ایون فیلڈ، العزیزیہ، فلیگ شپ ریفرنسز میں بری
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کی درخواست بریت منظور کرلی گئی۔۔۔حسن نوازاور حسین نواز کو ایون فیلڈ، فلیگ شپ، العزیزیہ ریفرنسز میں بری کردیا گیا۔
احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا نے درخواست بریت پر فیصلہ سنایا۔اس موقع پر حسن نواز، حسین نواز کے پلیڈر راناعرفان احتساب عدالت میں موجود تھے۔
گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کے خلاف فلیگ شپ، ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنسز پر نیب کو ریکارڈ جمع کرانے کے لیے وقت دیا تھا۔
حسن نواز اور حسین نواز سات مارچ کو احتساب عدالت میں پیش ہوئے تھے اور احتساب عدالت نے حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتار ی معطل کر دیئے تھے۔
حسین نواز اور حسن نواز نے نیب ریفرنسز ایون فیلڈ،فلیگ شپ اور العزیزیہ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔احتساب عدالت نے سات سال قبل دونوں ملزمان کو اشتہاری قرار دیاتھا۔