ٹاپ سٹوریز
مذاکرات شروع، پی ٹی آئی والوں کے چہرے سے لگتا ہے بات چیت کا نتیجہ نکل آئے گا، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
حکومت اور اور تحریک انصاف کے درمیان الیکشن کے حوالے سے مذاکرات کی تیسری نشست شروع ہوگئی۔ مذاکرات سے پہلے فریقین نے میڈیا کو کچھ بھی بتانے سے گریز کیا لیکن وفود کے ارکان کی گفتگو سے موڈ کا کچھ اندازہ ہوا۔
شاہ محمود قریشی نے میڈیا کے سوالوں پر کہا کہ مذاکراتی راؤنڈ شروع ہونے سے پہلے آپ کو کیا بتائیں ہم حکومتی ٹیم سے کیا بات کرنے جا رہے ہیں، جبکہ اعظم نذیر تارڑ نے تحریک انصاف وفد کے تاثرات پر تبصرہ کیا اور کہا کہ ان کے چہروں سے لگ رہا ہے مذاکرات کامیاب ہو جائیں گے۔
مذاکرات کا تیسرا مرحلہ شروع ہونے سے پہلے چیئرمین سینیٹ نے مذاکراتی کمیٹیوں کے ارکان کو عشائیہ دیا۔ عشائیہ میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، طارق بشیر چیمہ، نوید قمر، اعظم نذیر تارڑ اوریوسف رضا گیلانی شریک ہوئے۔ تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور سینیٹر علی ظفر بھی چیئرمین سینیٹ کے عشائیہ میں شریک ہوئے۔
عشائیہ کی میز پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے فریقین کو معاملات بات چیت سے حل کرنے کا مشورہ دیا، ان کا کہنا تھا کہ سیاسی تناؤ ملک وقوم کے مفاد میں نہیں۔معاشی جمود کے خاتمہ کے لیے سیاسی کشیدگی کو ختم کرنا ضروری ہے۔تمام سیاسی جماعتیں اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر قومی مفاد میں اکٹھی ہوں۔
اس سے پہلے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے آمنا سامنا ہونے پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کے مذاکرات میں سب کو پتہ چل جائے گا ہماری شرائط کیا ہیں؟ ہم پہلے سے میڈیا کو کیا بتائیں ہم حکومتی ٹیم سے کیا بات کرنے والے ہیں ۔
حکومتی وفد کے رکن وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا کے نمائندوں کو مذاکرات کامیابی کی امید ظاہر کی، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کے چہروں سے لگ رہا ہے آج مذاکرات کامیاب ہو جائیں گے۔خواجہ آصف نے وہی کہا جو ایک سیاسی لیڈر کو کہنا چاہئے۔متضاد بیانات پی ٹی آئی کے کیمپ سے بھی سامنے آ رہے ہیں ۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال