تازہ ترین
نواب شاہ میں زرعی زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ، 7 افراد ہلاک
نواب شاہ کے علاقے قاضی احمد میں زمین کے تنازع پرخونی تصادم کے نتیجے میں 7افرادجاں بحق،6زخمی ہوگئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کر لی۔
نواب شاہ کے قریب گاؤں حاجی واحد بخش ڈاہری میں زرعی زمین کے تنازع پر ڈاہری برادری کے دو گروہوں میں تصادم ہوگیا، فائرنگ سے 7 افراد ہلاک اور 6 سے زائد زخمی ہوگئے۔ علاقے میں کشیدہ صورتحال کے باعث ضلع بھر کی پولیس نفری طلب کرلی گئی۔
ڈاہری برادری کے درمیان تصادم صبح کے وقت زرعی زمین پر ہوا۔
دونوں گروہوں نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک گروپ کا ایک شخص اور دوسرے گروپ کے 6 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 6 سے افراد زخمی ہوئے۔
واقعہ کی اطلاع پر ضلع بھر کی پولیس کو طلب کرلیا گیا جس نے صورتحال کو کنٹرول کرنے کے بعد ہلاک ہونے والے سات افراد اور 6 زخمیوں کو مقامی اسپتال پہنچایا۔
پولیس کے مطابق علاقے میں صورتحال تشویشناک ہے، دونوں گروہوں کے مسلح افراد موجود ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری کو کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تعنیات کیا گیا ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نوابشاہ میں 7 افراد کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا ہے،وزیراعلیٰ نے آئی جی سندھ کو حکم دیا ہے کہ واقعے کی تفصیلی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ علاقے میں امن قائم کرنے کے لئے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں، افسوس ہوا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں ایسا واقعہ ہوا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور